تازہ ترین

سنگیوٹ میں بنیادی سہولیات کا فقدان

سڑک ہنوز برف تلے، بجلی تین روز بعد آئی

10 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جاوید اقبال
مینڈھر //مینڈھر کا سنگیوٹ علاقہ برفباری کے بعد اب تک منقطع ہے اور اس علاقے کو جانے والی کچی سڑک ابھی تک برف کے نیچے ہی دبی ہوئی ہے جبکہ بجلی کی سپلائی تین روز کے بعد بحال کی گئی ہے ۔ سڑک بند رہنے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کاسامناہے اور انہیں کئی کلو میٹر کاسفر پیدل طے کرناپڑتاہے ۔مقامی سرپنچ مختیازخان نے بتایاکہ علاقے کو جانے والی سڑک کی حالت انتہائی خراب ہے اور اس پر ابھی تک برف جمع ہے ۔انہوں نے کہاکہ برف صاف ہونے کے بعد بھی پھسلن کی وجہ سے اس پر گاڑیاں نہیں چل پائیں گی اور لوگوں کو مزید کئی دنوں تک مشکلات کاسامنارہے گا۔ سرپنچ کے مطابق سنگیوٹ کے لوگوں کیلئے یہی ایک واحد سڑک رابطہ کا ذریعہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس سڑک کی مرمت کی جائے اور اسے پختہ تعمیر کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ بجلی بھی تین روز تک بند رہی جو سنیچر کے روز ہی بحال کی گئی ہے ۔