تازہ ترین

ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی

شاٹھ گنڈ بالا لنگیٹ میں کمسن کی موت کا وجہ بن گئی

10 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اشرف چراغ
کپوارہ // شاٹھ گنڈ بالا ماور لنگیٹ علاقہ میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی ایک کمسن بچہ کی موت کا سبب بن گئی ۔واقعہ کے خلاف علاقہ کے لوگو ں میں زبردست غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ماور علاقہ میں ہفتہ کی صبح کو 4سالہ عادل بشیر ولد بشیر احمد اچانک بیمار پڑ گئے اور جب اس کے درد میں اضافہ ہوا، تو افراد خانہ نے اُسے لنگیٹ اسپتال پہنچانے کے لئے مقامی سڑک پر لایا تاہم وہا ں پر ایک بھی گا ڑی موجود نہیں تھی ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ شاٹھ گنڈ بالا ہرل ماور سڑک پر ہے اور یہا ں ٹرانسپورٹ کا کوئی انتظام نہیں ہے جس کے باعث علاقہ کے لوگو ں جن میں مریض ،طلبہ ،تجارت پیشہ اور دیگر شامل ہیں، کو سخت مشکلات کا سا منا کرنا پڑتا ہیں ۔مقامی لوگو ں نے واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریض کو بر وقت اسپتال نہیں پہنچایا جاسکا اور یہی وجہ ہے کہ 4سالہ عادل بشیر مو ت کی آغوش میں چلا گیا ۔مقامی لوگو ںنے بتایا کہ عادل کو اسپتال پہنچانے کے لئے اُن کے افراد خانہ کو سڑک پر گا ڑی کے لئے 5گھنٹہ انتظار کر نا پڑا لیکن جب گاڑی نہیں آئی تو وہ پیدل ہی اسپتال چل پڑے تاہم ضلع اسپتال ہندوارہ پہنچنے سے قبل ہی عادل زندگی کی جنگ ہار گیا۔لوگو ں نے احتجاج کرتے ہوئے بتا یا کہ واقعہ کی تحقیقات عمل میں لائی جائے اور ٹرانسپورٹروں کو چلنے کا پابند بنایا جائے ۔اس دوران ضلع کے دیگر علاقوں کے لوگو ں نے اسی قسم کی شکایت کرتے ہوئے بتا یا کہ معمولی برف باری کے بعد اگرچہ ضلع انتظامیہ سڑکو ں سے فوری طور برف اٹھانے کا کام مکمل کرتی ہے لیکن ٹرانسپورٹر اپنے گھرو ں میں آ رام کرتے ہیں اور گا ڑیا ں چلانے سے انکار کرتے ہیں جس کی وجہ سے لوگو ں کو انتہائی دشواریو ں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔لوگوں کا ماننا ہے کہ سرکار نے با ضابطہ طور گا ڑیو ں کو رو ٹ پرمٹ اجراء کئے ہیں لیکن سڑکو ں سے برف ہٹانے کے با وجود بھی وہ گاڑیاں چلانے سے انکار کرتے ہیں ۔