تازہ ترین

برفانی تودوں سے ہوئی ہلاکتوں پر ڈاکٹر فاروق کو افسوس

جموں میںدرماندہ مسافروں کوائرلفٹ کرنے کا مطالبہ

10 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//برفانی تودے گرآنے کی وجہ سے ہوئی ہلاکتوں پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گورنر سے مطالبہ کیاکہ جموں میں درماندہ کشمیری مسافروں کو سرینگر بذریعہ طیاروں کے پہنچانے کے انتظامات کئے جائیں اور شاہراہ پر درماندہ مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچانے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔ایک بیان میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نیبرفانی تودوں کی زد میںآکر ہوئی ہلاکتوں پر افسوس اور مہلوکین کے کنبوں سے ہمدردی کااظہار کیا۔ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ برفانی تودوںکی زد میںآکر سینکڑوں مکان زمین بوس ہوگئے ہیں اور اُن میں مقیم کنبے کھلے آسمان تل آگئے ہیں۔انہوں نے حکومت پرزوردیا کہ وہ بے گھر ہوئے کنبوں کے قیام وطعام اور اُن کی بحالی کے فوری طور اقدام کریں۔نیشنل کانفرنس کے صدر نے حکومت سے اپیل کی کہ سرینگر جموں شاہراہ کے بند ہونے کی وجہ سے جموں میں درماندہ مسافروں کو خصوصی طیاروں کے ذریعے سرینگر پہنچانے کے اقدام کریں کیونکہ ابھی شاہراہ کے کھل جانے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا ہے اور اس کے علاوہ جو مسافر شاہراہ پر درماندہ ہیں انہیں منزل مقصود تک پہنچانے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا جائے ۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ پر زور دیا کہ وادی میں اشیاء ضروریہ کی قلت پیدا ہونے سے قبل ہی ماضی کی طرح ٹرانسپورٹ جہازوں کے ذریعے اشیاء ضروریہ اور لازمی چیزیں برآمد کی جائیں اور ساتھ ہی وادی کے اندر ناجائز منافع خوری اور زخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔