تازہ ترین

ٹریفک دبائو اور حادثات پر قابو،اربن روپ وے حل

گورنر کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں غور

10 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے یہاں راج بھون میں ڈبلیو اے پی سی او ایس لمٹیڈ کی ٹیم کے ساتھ سمارٹ موبلٹی اِن اربن اینڈ ہِلی ایریاز تھرو روپ ویز کی عمل آوری کے سلسلے میں منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔ ڈبلیو اے پی سی او ایس لمٹیڈمرکزی وزارت آبی ذخائیر، ریور ڈیولپمنٹ اینڈ گنگا رِی جوینیشن ہے، جس کی سربراہی چیئرمین کم منیجنگ ڈائریکٹر آر کے گپتا کر رہے ہیں۔ ڈبلیو اے پی سی او ایس لمٹیڈ کی ٹیم نے اس موقعہ پر ایک پاور پوائنٹ پریذنٹیشن پیش کی اور ریاست جموں وکشمیر میں روپ وے سہولیات کو قائم کرنے کے فوائد پر تفصیلی بحث کی۔گورنر نے اس موقعہ پر کہا کہ سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ کے پیش نظر اور سڑک حادثات میں کمی لانے کی غرض سے روپ ویز کا قیام بطور اربن ٹرانسپورٹ سولیوشن کافی حد تک سود مند ثابت ہوگا۔گورنر نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں مزید میٹنگیں منعقد کریں تا کہ ایسے روپ ویز پروجیکٹوں کے قیام کے لئے ریاست میں مناسب علاقوں کی نشاندہی کی جاسکے۔میٹنگ کے دوران ڈبلیو اے پی سی او ایس حکام نے روپ ویز کے اغراض و مقاصد کے بارے میں گورنرکو  کم سے کم جگہ اور کم سے کم رقومات کی ضرورت وغیرہ کے بارے جانکاری دی۔انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹے میں اس نظام کے تحت1200 لوگوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے پروجیکٹ دیگر ریاستوں میں شروع کئے گئے ہیں جن میں ہماچل پردیش بھی شامل ہے۔پریذنٹیشن کے دوران گورنر کے پرنسپل سیکرٹری امنگ نرولا، پرنسپل سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون، سیکرٹری سیاحت ریگزن سیمفل، سیکرٹری مکانات و شہری ترقی انل کمار گپتا، چیف( پی آر) ڈبلیو اے پی سی او سی ومل چندر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈبلیو اے پی سی او ایس پردیپ کمار اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔