تازہ ترین

سرینگر ضلع کے بکسنگ کھلاڑیوں کا پریس کالونی میں احتجاج

شاہراہ بند ہونے کے پیش نظر مقابلہ فی الحال منسوخ کرنے کا مطالبہ

10 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر// سرینگر ضلع کے بکسنگ کھلاڑیوں نے سنیچر کو پریس کالونی میں احتجاج کرتے ہوئے بکسنگ چمپین شپ کو فی الحال منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے بتایا کہ ریاستی سطح پر جموں میںبکسنگ چمپین شپ منعقد ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چونکہ سرینگر جموں شاہراہ بند ہے لہذا وہ جموں نہیں پہنچ سکتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ یہ ملکی یا غیر ملکی سطح کی چمپین شپ نہیں ہے بلکہ ریاستی سطح کی ہے ،لہذا سرکار کو چاہئے کہ بکسنگ چمپین شپ کو فی الحال منسوخ کیا جائے۔