تازہ ترین

رینگر طیرانگاہ پریکے بعد دیگرے39 جہازاترے

ائر پورٹ روڈ پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں،ہمہامہ میں ٹریفک جام

10 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

بلال فرقانی
سرینگر// شہر میں ہڑتال اور بندشوں کے بیچ ائر پورٹ روڑ پر دن بھر گاڑیوں کا کافی رش رہاجبکہ حیدپورہ سے ہمہامہ کے بیچ ٹریفک جام کے مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔ نامسائد موسمی صورتحال کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہرہ بند ہونے اور وادی کا فضائی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے دہلی اور جموںمیں مسافر درماندہ ہوکر رہ گئے تھے۔سنیچر کو موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی فضائی رابطہ پھر بحال ہوا اور دن بھر39 طیارے  سرینگر ائرپورٹ پراترے۔ اضافی طیاروں کے آنے سے مسافروں کی ایک بڑی تعداد وارد کشمیر ہوئی اور اس دوران مزاحمتی جماعتوں کی طرف سے دی گئی کال کے بیچ سرینگر ائرپورٹ روڑ پر گاڑیوں کے قافلے نظر آئے۔ عینی شاہدین کے مطابق یکے بعد دیگرے طیاروں کے آنے سے مسافروں کی ایک بڑی تعداد وارد کشمیر ہوئی اور ائرپورٹ روڑ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں نظر آئیں،جس کے پیش نظر ہمہامہ میں ٹریفک جام بھی ہوا۔ ایس ایس پی ائرپورٹ طاہر سلیم نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ دن بھر39طیارے دہلی اور جموں سے سرینگر ائرپورٹ پر وارد ہوئے،جن میں 11اضافی اڑانیں بھی تھیں۔