تازہ ترین

شاہد آفریدی کراچی میں پی ایس ایل فائنل کھیلنے کیلئے پرعزم

بی پی ایل میں عمدہ بیٹنگ اور 16 وکٹیں لیکر اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوایا

10 فروری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

یو این آئی
کراچی/بوم بوم شاہد آفریدی بنگلہ دیش پریمئَرلیگ میں شرکت کے بعد کراچی پہنچ گئے۔بی پی ایل میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وطن واپسی پر ایک ٹوئٹ شیئر کی جس میں انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئن و آرائش پر خوشی کا اظہار کیا۔آفریدی کا کہنا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم اب پہلے سے بہت زیادہ خوبصورت لگ رہا ہے، امید ہے کہ سترہ مارچ کو یہاں پر شیڈول پی سی ایل کا فائنل کھیلنے کا موقع ملے گا۔بی پی ایل میں اپنی عمدہ بیٹنگ کے ساتھ 16 وکٹیں لے کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار اداکرنے والے آفریدی پی سی ایل فور میں ملتان سلطانز کی ٹیم کا حصہ ہیں، وہ کچھ وقت گھر پر گزارانے کے بعد دبئی جا کر شعیب ملک کی قیادت میں کھیلنے والی  ملتان سلطانز ٹیم کوجوائن کرلیں گے۔دریں اثنا شاہد آفریدی اور وہاب ریاض کی ٹیم کومیلا وکٹورینز نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ ٹائٹل جیت لیا۔بی پی ایل کے فائنل میں کومیلا نے ڈھاکا ڈائنامائٹس کو17 رنز سے ہرادیا، فاتح الیون نے 3وکٹ پر 199رنز جوڑے، اوپنر تمیم اقبال نے 61 بالزپر141رنزبنائے، ان کی اننگز میں 10چوکے اور 11 چھکے شامل رہے۔حریف سائیڈ جوابی اننگز میں 9 وکٹ پر 182رنز بنا سکی،رونی تعلقدار66 اوراپل تھارنگا48 رنز بناکر مزاحمت کرپائے، وہاب ریاض نے 28رنز دے کر3 وکٹیں لیں، شاہد آفریدی 37 رنز دینے کے باوجود کسی کو آؤٹ نہیں کرپائے۔