مرضیہ ہاشمی کی حراست

امریکہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا:وسیم رضا کشمیری

21 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
جموں //المصطفیٰ یونیورسٹی حوضہ علمیہ قم (ایران)کے طالبعلم وسیم رضا کشمیر ی نے مرضیہ ہاشمی کی غیر قانونی حراست،ان کے نقاب اتارنے کے عمل اور دوران حراست سورکا گوشت کھلانے کیلئے زبردستی کرنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کشمیر قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی رہائی کیلئے اپنی آواز بلند کریں ۔یہاں جاری ایک بیان میں المصطفیٰ یونیورسٹی کے طالب علم اور ولایت ٹائمز کے مدیر اعلیٰ و ڈائریکٹر وسیم رضا کشمیری نے کہاکہ مرضیہ ہاشمی صحافتی میدان میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی تھیں اور انہوں نے ہمیشہ سماج کے پسماندہ طبقہ کی آواز بلند کی ہے جبکہ ان کو بغیر کسی وجہ کے حراست میں لیا گیا ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ صحافی کا نقاب اتارنا اور ان کو مذہب کے اعتبار سے غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاء کو زبردستی دینی کی کوشش کی گئی جوکہ انسانیت کے خلاف عمل ہے ۔انہوں نے مذکورہ صحافی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے امریکہ کی انسانی حقوق کی تنظیموں اور صحافیوںکی عالمی تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ معروف ٹی اینکر کی رہائی کیلئے اپنی آواز بلند کریں ۔
 
 

تازہ ترین