نٹرنگ کابچوں کیلئے منعقدہ سرمائی ورکشاپ اختتام پذیر

21 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(   عکاسی: میر عمران    )

نیو ڈسک
جموں //نٹرنگ تھیٹر کی طرف سے بچوں کیلئے منعقدہ سرمائی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گیا ۔س ورکشاپ کے اختتامی دن ہندی ڈرامہ ’پنچھی آیسے آئینگے ‘پیش کیا گیا ۔اس ورکشاپ کے اختتام پر نٹرنگ ڈائریکٹر بلونت ٹھا کر نے تھیٹر کی جانب سے آج تک کی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ تھیٹر انتظامیہ نے 1990سے آج تک پانچ ہزار سے زائد بچوں کو اس میدان میں تربیت فراہم کی ہے جن میں سے کئی ایک اس وقت ملک کے کئی اہم اداروں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔انہوں نے بچوں اور والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ پڑھائی کے علا وہ اس میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں ۔اختتامی پروگرام کے دوران ورکشاپ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کے سلسلہ میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔اس ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں میں آریہ ضیا شرما ،آہن شرما ،سمکشا گپتا ،سمرت شرما ،ارنو گپتا ،سرشتی کپور ،منت سونی ،پریال گپتا ودیگران شامل ہیں ۔
 

تازہ ترین