تازہ ترین

وزیرکی جموں کشمیربینک چیئر مین سے ملا قات

کاروباری افراد کو ’نئی صنعتی ترقیاتی سکیم ‘سے فائدہ حاصل کر نا چاہیے :پرویز احمد

13 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
جموں //چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ہوٹل ایسوسی ایشن کٹرہ کے چیئرمین راکیش وزیر نے جموں و کشمیر بینک کے چیئر مین پرویز احمد کیساتھ ملا قات کر کے مختلف اسکیموں پر تفصیلی بات چیت کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے راکیش وزیر نے کہاکہ حال ہی میں شروع کیا گیا انڈسٹریل پیکیج کو کم وقت کیلئے شروع کیا گیا جس کی وجہ سے کئی ایک کارو باری افراد جموں وکشمیر بینک کے تعاون کے بغیر فائدہ نہیں اٹھا سکتے ۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر بینک کی انتظامیہ سے اپیل کر تے ہوئے کہا کہ وہ کارو بادی افراد کیساتھ تعاون دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد فائدہ حاصل کر سکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں وکشمیر بینک تاجر برادری کیلئے ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور مذکورہ بینک نے ریاستی عوامی کی اقتصادی حال بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کرششیں کی ہیں ۔تمام مطالبات کوبغور سننے کے بعد جموں وکشمیر بینک کے چیئر مین نے کہاکہ بینک انتظامیہ تاجر برادری اور صنعتوں کے شعبہ کو بڑھائو دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ ریاست میں انڈسٹری کو بڑھاوا دینے کے علا وہ نئے یونٹوں کا قیام عمل میں لانا چاہیے تاکہ نوجوانوں کو روز گار مل سکے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ کاروباری افراد کو ’نیو انڈسٹری ڈیو لپمنٹ اسکیم ‘سے فائدہ حاصل کر نا چاہیے تاکہ ریاست میں مزید صنعتوں کا قیام ممکن ہو سکے ۔موصوف نیزور دیتے ہو ئے کہاکہ چیمبر آف کا مر س اینڈ انڈسٹری ،ہوٹل ایسوسی ایشن اور جموں کشمیر بینک کے اشتراک سے ایک سیمینار کا اہتمام کیاجائے گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ جموں و کشمیر بینک ریاستی تعمیر و ترقی میں اہم رول ادا کر رہا ہے اور اس عمل کو آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔