تازہ ترین

آرینز کا49واں : جاب میلہ 8فروری کو منعقد ہوگا

13 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//آرینزگروپ آف کالجز چندی گڑھ نے49ویں آرینز جاب میلے کااعلان کیا ہے ۔8فروری کو منعقد ہونے والے اس میلے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی،آئی ٹی ای ایس ،ایجوکیشن ،ای کامرس اور مینوفیکچرنگ کمپنیاں حصہ لیں گی ۔جاب میلے میں مفت رجسٹریشن کیلئے آرینزکی ویب سائٹ  www.aryans.edu.inپررابطہ قائم کیاجاسکتا ہے۔آرینز کے چیئرمین ڈاکٹر انشوکٹاریہ نے کہا کہ ٹرائی سٹی اور مضافات کے ہزاروں نوجوانوں نے پہلے ہی اس سال گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے بعد جاب مارکیٹ میں قدم رکھا ہے ۔اس میلے میں بی ٹیک،ایم بی اے،بی بی اے،بی سی اے،بی اے،بی کام ،ایم ٹیک،ڈپلومہ اور آئی ٹی آئی سندیافتہ امیدواروں کیلئے نوکریوں کے مواقع دستیاب ہوں گے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ نوکریوں کی فراہمی کے میدان میں آرینز نے کئی سنگ میل طے کئے ہیں ۔ابھی تک آرینز نے اپنے کیمپس میں 48جاب میلے منعقدکئے ہیں جن میں80کمپنیوں اور 10000امیدواروں نے شمولیت کی۔