میکنیکل انجینئروںکا مطالبہ، مزیدڈویژن اور سب ڈویژن

معرض وجود میں لائے جائیں

13 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//سخت ترین موسم سرما میں عام لوگوں کو بنیادی سہولیات بلاخلل فراہم رکھنے کیلئے کئے گئے بروقت اقدامات اور تیاریاں کرنے کیلئے جموں کشمیر میکنیکل انجینئرنگ گریجویٹس ایسوسی ایشن نے تمام محکموں کے سبھی انجینئروں کی سراہنا کی۔بیان میں انہوں نے بتایا کہ منفرد جغرافیائی ،موسمی اور دیگر حالات کی وجہ سے انجینئرہمیشہ  بحالی اور ترقیاتی سرگرمیوں میں ہراول دستے میں شامل ہوتے ہیں ۔انہوں نے زوردیا کہ میکنیکل انجینئروں سے پورا کام لیا جانا چاہیے اوراس کیلئے مزید ڈویژن،سب ڈویژن  معرض وجود میں لائے جانے چاہیے اور نفری اور مشینری کو ایم ای ڈی،پی ایچ ای،آئی اینڈ ایف سی،مغل روڈ،جے کے پی ڈی سی،جے کے پی سی سی ،جے کے ای آر اے وغیرہ میں کام پر لگایا جانا چاہیے ۔  
 

تازہ ترین