تازہ ترین

سوامی وویکانندا میڈیکل مشن چیئرٹیبل ہسپتال کاسالانہ دِن

تقریب میں گورنربھی شریک

13 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(   عکاسی: میر عمران    )

نیو ڈسک
جموں//گورنر ستیہ پال ملک نے سوامی وویکانندا جی کے 156ویں جنم دِن کے موقعہ پر سوامی وویکانندا میڈیکل مشن چیئرٹیبل ہسپتال کے 49ویں سالانہ دِن تقریبات میں شرکت کی۔گورنر نے اس عظیم دانشور اور فلاسفر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے ہمیشہ سماجی کی بہبودی کے لئے انتھک کام کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو سوامی جی کی تعلیمات سے ترغیب حاصل کر نی چاہیئے ۔گورنرنے کہا کہ یہ چیئرٹیبل ہسپتال لوگوں کے لئے بہتر طبی سہولیات فراہم کررہا ہے اور اس طرح کا ہسپتال قائم کرنا سوامی جی کے فلسفے کو خراج عقیدت اداکرنے کا بہترین طریقہ ہے۔گورنر نے بہترین طبی سہولیات غریبوں اور دیگر لوگوں تک پہنچانے کے لئے ایس وی ایم ایم سی ایچ کے صدر پروفیسر چمن لال گپتا اور پوری گورننگ باڈی کو مبارک باد دی۔اس موقعہ پر ایس وی ایم ایم سی ایچ کا سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے آتما سروپ گپتا نے کہا کہ اس ادارے کی طر ف سے مفت طبی کیمپوں کا انعقاد کیا جاتا ہے اور علاج و معالجہ کی بہتر سہولیات دستیا ب کی جاتی ہے۔پروفیسر چمن لا ل گپتا نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے ہسپتال کے کام کاج اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔