تازہ ترین

سرپنچوں کیلئے تربیتی پروگرام، چیف سیکریٹری نے انتظامات کا جائزہ لیا

13 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
نئی دلی//چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم نے سیکرٹری دیہی ترقی و پنچایتی راج شیتل نندا ، ڈائریکٹرجنرل آر ڈی ڈی جموں ریحانہ بتول ،ڈائریکٹر پنچایت ، ڈائریکٹر آر ڈی ڈی کشمیر قاضی سرور اور تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ریاست کے نو منتخبہ سرپنچوں کیلئے تمام ضلع ہیڈ کوارٹروں پر15؍ جنوری سے 7 ؍ فرور ی 2019تک منعقد ہونے والے تربیتی پروگراموں کے تعلق سے انتظامات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے تربیت کے مقامات اور سرپنچوں کے لئے قیام و طعام کی سہولیات کا تفصیل سے جائزہ لیا۔انہوں تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ اس تربیتی پروگرام کو سنجیدگی کے ساتھ لیں اور ذاتی طور پر اِن تربیتی پروگراموں کا افتتاح کریں۔سیکرٹری آر ڈی ڈی نے شرکأ کو کورس ماڈیو ل اور تربیت کے دوران محکمہ کی طرف سے کئے جانے والے انتظامات کے بارے میں جانکاری دی۔اُنہو ںنے ضلع ترقیاتی کمشنروں پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائی کہ سرپنچ ان تربیتی پروگراموں میں شرکت کریں جس سے وہ خود انحصاری کا مقصد حاصل کرسکیں گے۔چیف سیکرٹری نے پنچایتی انتخابات کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنروں کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے پنچایتوں کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پنچایتی راج نظام ریاست میں مستحکم ہوسکے ۔ اُنہوں نے ترقیاتی کمشنروں کو مزید ہدایت دی کہ وہ پنچایتوں کے لئے جگہ ، بینک کھاتوں اور مختلف محکموں کی طرف سے نامزد کئے گئے فرنٹ لائن ورکروں کا انتظام کریں۔