مودی کی سفارتی کوششیں کامیاب

پاکستان دنیامیں الگ تھلگ پڑگیا:سیتارمن

13 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر // وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے کہا کہ عالمی سطح پر وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں کی بدولت آج پاکستان الگ تھلگ پڑ گیا ہے۔ٹرانسپورٹ اور ہائی وے کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ تین جنگیں ہارکر پاکستان کو احساس ہو چکا ہے کہ وہ براہ راست جنگ جیت نہیں سکتا، اس لیے وہ بالواسطہ جنگ پر اتر آیا ہے۔ گڈکری نے کہا کہ مودی حکومت امن میں یقین رکھتی ہے، لیکن جو ملک کے اتحاد کو توڑنے کی کوشش کرے گا اسے ’اینٹ کا جواب پتھر‘ سے دیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ ہم دہشت گردی کو برداشت نہیں کریں گے بلکہ دہشت گردی کو کچل دیں گے۔ نرملا سیتارمن نے رام لیلا میدان میں بی جے پی کے قومی کنونشن کے دوسرے دن روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی وے کے مرکزی وزیر نتن گڈکری کی سیاسی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ عالمی سطح پر پاکستان الگ تھلگ پڑ گیا ہے۔ یہ کثیر قطبی دنیا ہے جہاں آپ کو ایک ساتھ تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم نے عالمی سطح پر رہنمائوں کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات بنائے ہیں۔ اسی لیے ہندوستان پاکستان کو الگ تھلگ کرنے میں کامیاب رہاہے۔اپنی تجویز میں گڈکری نے کہا کہ موجودہ حکومت کے وقت میں پہلی دفعہ امریکہ نے پاکستان کے دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کی۔انہوں نے پاکستان پر سرحد پار سے دہشت گردوں کو بھیج کر اور فساد کرواکر باالواسطہ طور پر جنگ چھیڑنے کا الزام عائد کیا۔انہوں نے کہا کہ تین جنگیں ہارکر پاکستان کو احساس ہو چکا ہے کہ وہ براہ راست جنگ جیت نہیں سکتا، اس لیے وہ بالواسطہ جنگ پر اتر آیا ہے۔ گڈکری نے کہا کہ مودی حکومت امن میں یقین رکھتی ہے، لیکن جو ملک کے اتحاد کو توڑنے کی کوشش کرے گا اسے ’اینٹ کا جواب پتھر‘ سے دیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ ہم دہشت گردی کو برداشت نہیں کریں گے بلکہ دہشت گردی کو کچل دیں گے۔
 

تازہ ترین