رام بن سے منشیا ت کی بھاری مقدار ضبط، 4 سمگلر گرفتار

13 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ایم ایم پرویز
رام بن //منشیا ت کی بدعت کے خلاف جاری خصوصی مہم میں ضلع پولیس نے ہفتہ کے روز ایس ایس پی کی ہدایت پر ایک شخص کو 8کلو گرام چرس سمیت گرفتار کیا۔ضلع پولیس نے ایک اور واقعہ میں بانہال علاقہ سے تین منشیات سمگلروں سے 42.500 فکی برآمد کی۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایس ایچ او پولیس اسٹیشن رام بن انسپکٹر وجے کوتوال نے خصوصی اطلاع پر کرول کنڈی لنک روڈ پر ایک خصوصی ناکہ لگایا اور ایک عادی منشیات سمگلر سجاد احمد ولد غلام محمد بٹ ساکنہ سوف شالی ،کوکر ناگ کو ایک ماروتی کار زیر نمبرJK03G-0798سے گرفتار کیا ۔ پولیس نے کار کو روکنے کا اشارہ کیا اوردوران کار میں سے 8.50 کو گرام چرس برآمد کی۔پولیس نے کار ضبط کرکے سمگلرکو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا اور ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 13 of 2019 درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے جاری ایک اور پریس بیان کے مطابق ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بانہال انسپکٹر اعجاز احمد وانی کی قیادت میںپولیس کی ایک ٹیم نے ٹی چوک بانہال سے تین اشخاص کو گرفتار کیا اور ان سے تقریباً 42.500کو گرام فکی برآمد کی۔یہ تینوں سمگلر ریلوے اسٹیشن سے پیدل بس اسٹینڈ کی جانب منشیات کی بھاری مقدار لیکر جا رہے تھے کہ پولیس نے ٹی چوک کے قریب ان کو روکا اور ان سے منشیات کی بھاری مقدار ضبط کی۔ بانہال پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ زیر ایف آئی آر نمبر 04/2019 ،زیر دفعہ این ڈٖی پی ایس ایکٹ 8/15درج کرکے گرفتار کیا ہے۔پوچھ تاچھ کے دوران سمگلروں نے انکشاف کیا کہ وہ فکی پنجاب کی جانب سمگل کر رہے تھے۔گرفتار شدہ سمگلروں کی شناخت ست پال سنگھ ،مندر سنگھ اور گورجیت سنگھ ساکنان جگرانو ،لدھیانہ پنجاب کے بطور کی گئی ہے۔پولیس نے یہ کارروائی ایس ایس پی رام بن انیتا شرما ، ایڈیشنل ایس پی سنجے پریہار ،ڈی ایس پی بانہال سجاد احمد اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اصغر ملک کی نگرانی میں انجام دی۔

تازہ ترین