تازہ ترین

وادی چناب کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارشیں

خطہ شدید سردی کی لپیٹ میں ،درجہ حرارت میں نمایاں کمی

13 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نصیر احمد کھوڑا/زاہد ملک
 ڈوڈہ//گذشتہ دو روز سے خطہ چناب کے علاقہ جات ایک بار بھر سردی کی لپیٹ میں ہیں اور درجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔ خطہ کے مختلف مقامات پر برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق خطہ چناب کے کئی بالائی علاقوں میں ہفتہ کو صبح سے شدید قسم کی برفباری جاری ہے جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہو رہی ہیں۔ضلع ڈوڈہ کے کئی مقامات پر شدید برفباری ہوئی ہے ،ان علاقہ جات میں کیلاش کنڈ،سر تھل،ملوٹھی،سموت سرواہدھار،گندنہ،گڑھی،ناگنی ،بگلہ بھرت،پپرن آلکنڈ،دیسہ ،سیم گلی،مرمت،گلہ دھار وغیرہ شامل ہیں جس کی وجہ سے پورا خطہ سردی سے جھوج ہا ہے۔اس برفباری سے خطہ چناب کے کئی مقامات پر جہاں ایک طرف عوامی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے وہیں دوسری جانب کئی مقامات پر زمیندار لوگوں کوخوشیوں میں بھی بے حد جذبہ دیکھنے کو ملا ہے۔ذرائع کے مطابق متعدد جگہوں پر لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ کئی جگہوں پر راشن گھاٹ راشن سے خالی ہیں مگر کئی جگہوں پر تیل خاکی ،گیس اور کہیں پر پانی کی پائپیں ٹوٹ گئی ہیں جس کی وجہ سے کئی بڑی آبادی والے علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے۔لوگوں نے ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ دور افتادہ دیہات میں راشن، تیل خاکی اور پینے کے پانی کی سپلائی کو بحال رکھنے کے اقدامات کریں تا کہ سردی کے ان ایام میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔خطہ چناب کے وفود نے تیل خاکی دستیاب نہ ہونے کی شکایات کی ہیں۔ان میں گندنہ ،گوہا مرمت،بلوتہ،منگوتہ،ٹھاٹھری،دھندل،گرمل وغیرہ شامل ہیں،ان علاقہ جات میں کافی برفباری ہوئی ہے کس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کافی گراوٹ ہوئی ہے۔دریں اثناء ضلع ریاسی کے بالائی علاقوں میں گذشتہ شب سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے تمام پیدل سڑکیں منقطع ہوگئی ہیں ۔بالائی علاقے جن میں بگوداس,، شیرگڑی ,،ممنکوٹ ، باگنکوٹ، منجیکوٹ، شبراس، برمیدار، ڈوگا، نہوچ، دیول، گلابگڑھ، رنسال،لار،کھوڑ،شیدول،ٹکسن،بٹھوئی،جمسلان،سجرو وغیرہ میں شدید برفباری ہو رہی ہے اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔اس کے علاوہ علاقہ میں آج صبح سے ہی بجلی بند ہے۔مہور سے گول سڑک ڈگن ٹاپ کے مقام پر برفباری سے بند ہوگئی ہے اور مہور سے گلابگڑھ سڑک بھی ٹکسن سے گلابگڑھ تک سڑک برفباری کی وجہ سے بند ہے۔دریں اثنا ء برفباری سے پانی سپلائی بھی متاثر ہو گئی ہے۔