سال2018: سیاحوں کو دھوکہ دہی کا شکار بنانے کی شکایات،ٹورسٹ پولیس کی کارروائیاں،10لاکھ روپے کے جرمانے وصول

13 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

بلال فرقانی
سرینگر// ٹورسٹ پولیس نے  سیاحوں کو  2018کے دوران دھوکہ دئے جانے کی شکایات پر 10لاکھ روپے کا جرمانہ وصول کیاہیجبکہ7لاکھ روپے سے زیادہ رقم سیاحوں کو لوٹا دی گئی۔ شہرہ آفاق گلمرگ میں سیاحوں کو دھوکہ دہی کے سب سے زیادہ معاملات سامنے آئے۔ وادی میں جہاں سیاحت کو معیشت میں ریڑھ کی ہڈی تصور کیا جاتا ہے اور یہ صنعت سیاحوں کی تنزلی کی شکار بھی ہوئی ہیں،تاہم سیلانیوں کو دھوکہ دینے کے معاملے بھی سامنے آرہے ہیں۔ محکمہ سیاحت کی انفورسمنٹ ونگ نے شفاف تجارتی کاروبار کو یقینی بنانے کیلئے2018میں خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں سے10لاکھ11ہزار روپے بھی بطور جرمانہ وصول کئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ شکایتیں شہرہ آفاق گلمرگ سے موصول ہوئیں اور قریب2لاکھ86ہزار350روپے کا جرمانہ ان تاجروں سے وصول کیا گیا،جو سیاحوں کو دھوکہ دہی کے مرتکب ہوئے تھے۔ محکمہ سیاحت کے ذرائع نے بتایا کہ عملے نے بیشتر سیاحتی مراکز اور مقامات میں اچانک اور غیر متوقع طور پر معائنہ کیا،اور اس دوران سیاحوں سے بھی بات کی،تاکہ ان سے اضافی قیمتیں وصول نہ کی جائیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورازم انفورسمنٹ امرجیت سنگھ نے بتایا کہ انفورسمنٹ ونگ نے قریب10لاکھ11ہزار روپے کی رقم بطور جرمانہ وصول کی،جس میں سے 7لاکھ 57ہزار 155 روپے کو یا تو دستی طور پر واپس لوٹا دیا گیا،یا انکے کھاتوں میں جمع کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ بیشتر سیاحوں کو موقعہ پر ہی رقومات واپس نہیں لوٹا دی گئی،کیونکہ اکثر سیاحوں نے واپسی پر اپنے مقامات پر ہی انہیں دھوکہ دینے سے متعلق شکایات درج کی۔انہوںنے بتایا کہ سال گزشتہ محکمہ کو مجموعی طور پر 102 شکایتیں ای میل یا رابطہ تفصیلات پر موصول ہوئیں،جس کے بعد ان کے کھاتوں میں رقم جمع کی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورازم انفورسمنٹ امرجیت سنگھ نے مزید کہا کہ تحریری اور زبانی شکایتیں بھی موصول ہوئیں،جنہیں موقعہ پر ہی نپٹایا گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹورسٹ پولیس اسٹیشن ٹی آر سی میں2018 میں11کیس درج کئے گئے،کی تحقیقات جاری ہے۔ذرائع کے مطابق گلمرگ میں سب سے زیادہ2لاکھ86ہزار350روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا،جبکہ شہر سرینگر میں سیلانیوں کو دھوکہ دینے کی پاداش میں ایک لاکھ81ہزار600روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پہلگام میں ایک لاکھ71ہزار700اور سونہ مرگ میں ایک لاکھ14ہزار300روپے کا وصول ان تاجروں سے جرمانہ وصول کیا گیا،جنہوں نے اضافی قیمتوں میں سیلانیوں کو اشیاء فروخت کی تھی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورازم انفورسمنٹ امرجیت سنگھ کہا’’ سیاحوں کو دھوکہ دینے کی شکایتیں بیشتر مرکبانوں،سنو موٹر سائیکل فراہم کرنے والوں اور برف پر پھسلن والی ریڈی چلانے والوں کے خلاف موصول ہوئیں‘‘۔انکا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد سیلانیوں کو محفوظ ماحول فرہم کرنے کا ہے۔
 

تازہ ترین