بارڈرایریا ڈیولپمنٹ پروگرام کا جائزہ لیاگیا

13 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

پونچھ //ڈپٹی کمشنر پونچھ راہل یادو کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران بارڈر ایریا ڈیولپمنٹ پروگرام(بی اے ڈی پی )کا جائزہ لیاگیا۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی عبدالحمید ، اے سی ڈی ، سی پی او ، ایگزیکٹو انجینئران محکمہ بجلی ، پی ایچ ای و محکمہ تعمیرات عامہ ، سی ایم او ، سی ای او ، ڈی پی او اور بلاک ڈیولپمنٹ افسران بھی موجو دتھے ۔ڈپٹی کمشنر نے افسران پر زور دیاکہ وہ اس پروگرام کے تحت سرحدی علاقو ں کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کریں ۔میٹنگ کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا اور بنیادی ڈھانچے کی فراہمی و لوگوں کو ہینڈ پمپوں کے ذریعہ صاف پانی فراہم کرنے پر زور دیاگیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ بی اے ڈی پی کے تحت بجلی ، پانی ،بینکروں ودیہی رابطہ سڑکوں کی تعمیر کی جائے اور ساتھ ہی تعلیمی اداروں میں دیواربندی کے کام ، سکل ڈیولپمنٹ پروگرام اور دیگر ترقیاتی کام کئے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ اہداف مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں ۔ اس دوران بی اے ڈی پی کے سالانہ ایکشن پلان 2019-20کاجائزہ بھی لیاگیا۔

تازہ ترین