لال منڈی میں محکمہ زراعت کی جائزہ میٹنگ

تعلیم یافتہ نوجوانوں کو زراعت کی طرف راغب کیاجائے: ڈائریکٹر

13 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 سرینگر//محکمہ زراعت کے ناظم سید الطاف اعجاز اندرابی نے کہاہے کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو زراعت کے شعبہ کی طرف راغب کرنا اور کسانوں کو بااختیار بنانا محکمہ کی اعلیٰ ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر سید الطاف اعجاز اندرابی نے لال منڈی سرینگر میں منعقدہ اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے فارمر پروڈوسر آرگنائزیشنس (FPOs) کے ذریعے انٹرپرینیور ڈیولپمنٹ پروگراموں کے فروغ پر زور دیا جس میں 10-20 افراد اپنے لئے روزگار کما سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایک (FPO) کو ایک بزنس سنٹر ، ریفریجیریٹر وین ، ٹریکٹر اور دوسرے زراعت میں استعمال ہونے والے آلات سے لیس رکھا جائیگاجوبے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار مہیا کرنے کیلئے ایک مکمل پیکیج ہوگا۔انہوں نے مختلف پروجیکٹوں کی موثر عمل آوری کیلئے اقدامات کی فہرست جاری کی۔ ڈائریکٹر نے افسروں کوہدایات دیں کہ وہ محکمہ کی سکیموں کی نگرانی کریں اور بیداری مہم کو مزید بڑھاوا دیں تاکہ زراعت شعبہ ،جو روزگار کمانے کیلئے ریڈھ کی ہڈی کی مانند ہے ،میں مثبت نتائج حاصل ہوسکیں۔زراعت شعبہ میں انٹرپرینیور ڈیولپمنٹ کو ایک اہم جز قرار دیتے ہوئے ڈائریکٹر نے افسروں پر زور دیا کہ ذہین نوجوانوں کو اس شعبہ کی طرف راغب کرنے کیلئے اپنی بھر پور کوششیں کریں۔انہوں افسروں کو بتایا کہ وہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کیلئے معاشیاتی اور ترقیاتی پروجیکٹوں کے منصوبے تیار کریں۔ اس سے پہلے وادی کشمیر میں Permaculture کی عمل آوری پر،Green Kashmir Permaculture Trust (Kmr) کی پریزیڈنٹ امبر بڈیاری نے پاور پوائینٹ پریزنٹیشن دی ۔ میٹنگ میں دیگر افسران کے علاوہ جوائنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر (ایکسٹینشن) چودھری محمد اقبال، جوائنٹ ڈائریکٹر (انپٹس) دیپک کمار کچرو، پروجیکٹ کارڈنیٹر مشرومزاویناش چندرا پیر، اور چیف ایگریکلچر آفیسرس بھی موجود تھے۔

تازہ ترین