تازہ ترین

اعلی ذاتوں کو 10%فیصد ریزرویشن کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کا

ترمیمی بل منظور کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہا ر

13 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

یو این آئی
چنئی //تمل ناڈو کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر جے اسلم باشاہ نے بی جے پی حکومت کی جانب اقتصادی طور پر کمزور اعلی ذاتوں کو 10%فیصد ریزرویشن دینے کیلئے عجلت میں ترمیمی بل منظور کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت کا مذکورہ اقدام سراسر سیاسی ڈرامہ بازی ہے اور آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اعلی ذاتوں کے ووٹوں کو حاصل کرنے کیلئے بچھایا گیا ایک جال ہے اور خاص طور سے ملک کا سب سے بڑا گھپلہ رافائیل ڈیل سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ اس بل کی منظوری سے یہ بات صاف ظاہر ہے کہ حال ہی میں تین ریاستی اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد بی جے پی بری طرح بوکھلائی ہوئی ہے اور کسی بھی طرح امسال ہونے والے عام انتخابات میں اپنے آپ کو کراری شکست سے بچانے کیلئے اعلی ذاتوں کے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔ بی جے پی حکومت کا یہ اقدام حیرت انگیز اور مضحکہ خیز ہے کہ ایک طرف سالانہ 2.5لاکھ کمانے والے کو انکم ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے اور دوسری طرف سالانہ 8لاکھ روپئے کمانے والے کو غریب بتاکر انہیں ریزرویشن دیا جارہا ہے۔