رافیل کی فراہمی ستمبر سے شروع ہوگی

13 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

یو این آئی
نئی دہلی//وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے رافیل کو دنیا کے بہترین جنگی طیاروں میں سے ایک بتاتے ہوئے آج کہا کہ اس کی فراہمی رواں برس ستمبر سے شروع ہوجائے گی۔محترمہ سیتا رمن نے یہاں رام لیلا میدان میں بی جے پی کے قومی کنونشن کے دوسرے دن روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی وے کے مرکزی وزیر نتن گڈکری کی سیاسی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ رافیل دنیاکے بہترین جنگی طیاروں میں سے ایک ہے اور مودی حکومت نے اس کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے 36 رافیل طیاروں کے دو اسکواڈرن کو منظوری دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ رواں برس ستمبر میں رافیل کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔رافیل سودے میں حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی پرمسلسل بد عنوانی کا الزام عائد کرنے والی کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے وزیر دفاع نے کہاکہ کانگریس نے 10 سال تک اس سودے کو زیر التویٰ رکھا کیونکہ اسے وہ نہیں مل رہا تھا، جو وہ چاہتی تھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ‘ جووہ چاہتی تھی’اس کا طیارے کے مظاہرے سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے فوجیوں کو ‘ون رینک۔ون پینشن’ کا تحفہ دیا اور 8000 کروڑ روپیے سے اسے عملی جامہ پہنایا جبکہ کانگریس حکومت 500 کروڑ روپیے کی متوقع رقم میں یہ کام کرنے کی بات کر رہی تھی۔یو این آئی
 

تازہ ترین