ایف سی بائرن کپ عالمی انٹر اسکول فٹ بال کپ شروع

۔6دلچسپ مقابلوں میں وادی کے اسکولوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا

13 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//ایف سی بائرن کپ عالمی انٹر اسکول فٹ بال کپ ریاست میں پہلی بار شروع ہوا۔اس میں وادی کے16اسکولوں کی ٹیمیں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی ۔پہلے روز دہلی پبلک اسکول میں چھ دلچسپ میچ کھیلے گئے ۔کھیل کے پہلے روز تماشائیوں کی کثیرتعدادسردی کے باوجود میدان میں بھی موجود تھی۔فٹبال نے کسی کو مایوس بھی نہیں کیا کیونکہ سبھی ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔پہلے میچ میں گرین ویلی نے کشمیر ہارورڈ کودو کے مقابلے تین گولوں سے شکست دیدی۔دوسرے میچ میں کیندریہ ودیالہ نمبرایک نے الغزالی اسکول کی صفر کے مقابلے میں پانچ گولوں سے ہرادیا۔برن ہال اسکول نے لیجنڈس اسکول کو دو گولوں سے ہرایا۔چوتھا میچ ٹنڈل بسکواور سینکٹورم اسکول سوپور کے درمیان برابر رہا۔پانچویں میچ میں ای جی ایم سٹی اسکول کو کاشانی اسکول نے ایک کے مقابلے دو گولوں سے شکست دی۔چھٹے میچ میں ڈی پی ایس سرینگر نے میزبان ڈی پی ایس سرینگر کو ہرایا۔ اس انٹر نیشنل کپ کے سرینگر لیگ کو دہلی پبلک اسکول نے رئیل کشمیر فٹبال کلب اور ایڈی ڈاس کے اشتراک سے منعقد کیا ۔ 
 

تازہ ترین