تازہ ترین

اسرائیلی فورسز کی فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، ایک خاتون جاں بحق، 14 زخمی

13 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

یو این آئی
غزہ//صیہونی ریاست اسرائیل کی فورسز کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحقجبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فلسطین کے شہر غزہ میں صیہونی ریاست اسرائیل کی  فوج نے جمعے کے روز محاصرہ زدہ غزہ کی پٹی پر ہونے والے احتجاج پر بلااشتعال فائرنگ کرکے ایک فلسطینی کو جاں بحق کردیا۔ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز ہفتہ وار ’تحریک حق واپسی‘ کے تحت مظاہرے جاری تھے کہ اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ، دھاتی گولیوں، صوتی بموں اور گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ برائے راست فائرنگ کے دوران خاتون کے سر میں گولی لگی اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ خیال رہے کہ صیہونی ریاست اسرائیل کے خلاف گذشتہ برس 30 مارچ سے ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 260 سے تجاوز کرچکی ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک صحافی، امدادی کارکن سمیت 14 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ غیور فلسطینیوں نے 30 مارچ 2018 کو ’تحریک حق واپسی‘ کے تحت غزہ کی پٹی پر احتجاجی مظاہروں کا آغاز کیا تھا، فلسطینی شہری پر جمعے اسرائیلی سرحد پر جمع ہوکر غزہ کی صیہونی اور غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہیں۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئیصیہونی فورسز کی جانب سے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 25 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔