کانگڑ (کانگڑی)

13 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

حُسنِ زن کا شباب ہَے کانگڑ

آپ اپنا جواب ہَے کانگڑ
لوگ کہتے پھِرن کے اندر سے 
زندہ رہنے کا باب ہَے کانگڑ
کتنا کامل ہے ذہنِ کاشر کا
اُس کی سوچوں کا خواب ہَے کانگڑ
ایسے کرتے ہیں احترام اس کا
جیسے گھر میں نواب ہَے کانگڑ
گرم رکھتی ہے جوئے سردی کو
کتنی عزّت مآب ہے کانگڑ
اس کو تشبیہ دو صنفِ نازک سے
حُسنِ فطرت کا خواب ہَے کانگڑ
گاہے ہوتی ہے باعثِ فرحت
گاہے جاں کا عذاب ہَے کانگڑ
مختصر اسکے وصف میں لکھ دوں
اک مکمّل کتاب ہَے کانگڑ
کتنا خوش بخت عُشاقِؔ احقر ہے
پاس اپنے جناب ہے کانگڑ
 
عُشّاق ؔکِشتواڑی
صدر انجُمن ترقٔی اُردو (ہند) شاخ کِشتواڑ
رابطہ  ـ:  9697524469
 

تازہ ترین