تازہ ترین

جنوبی کشمیر کے کولگام میں فورسز کے ہاتھوں دو جنگجوجاں بحق

12 جنوری 2019 (02 : 07 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں سنیچر کی شام فورسز اور جنگجوئوں کے مابین معرکہ آرائی میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔

یہ معرکہ آرائی ضلع کولگام کے یاری پورہ، کاٹہ پورہ علاقے میں پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت ابھی تک نہیں کی جاسکی ہے۔

دریں اثناء معرکہ آرائی کے آس پاس مظاہرین اور فورسز میں جھڑپیں شروع ہوئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق معرکہ آرائی کے بیچ ہی نوجوان سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنے لگے۔ انہوں نے فورسز پر سنگباری کی جنہوں نے جواب میں آنسو گیس کے گولے داغے۔

اس سے قبل فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے کاٹہ پورہ، یاری پورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا جس کے دوران جنگجوئوں اور فورسز کا آمنا سامنا ہوا اور طرفین نے ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ حکام نے کولگام اور اننت ناگ اضلاع میں انٹر نیٹ سروس معطل کردی ہے۔