وسطی کشمیر میں26سرکاری ملازم غیر حاضر رہنے کی پاداش میں معطل

12 جنوری 2019 (34 : 04 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، بڈگام خورشید احمد ثنائی نے سنیچر کو وسطی کشمیر میں26سرکاری ملازموں کو غیر حاضر رہنے کی پاداش میں نوکری سے معطل کردیا۔

اطلاعات کے مطابق پائورڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (پی ڈی ڈی) کے اچانک معائینے کے دوران21جبکہ آر اینڈ بی محکمہ کے5ملازمین کو بلا اجازت غیر حاضر پایا گیا ۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، بڈگام نے موقع پر ہی مذکورہ ملازمین کی معطلی کے احکامات صادر کئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملازمین کی غیر حاضری کے بارے میں زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔

 

تازہ ترین