تازہ ترین

جنوبی کشمیر میں فوجی اہلکارنے سروس رائفل سے خود کی جان لی

12 جنوری 2019 (18 : 02 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک فوجی اہلکار نے سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر  اپنی جان لے لی۔

یہ واقعہ حکام کے مطابق گذشتہ رات بہی باغ نامی گائوں میں قائم ایک فوجی کیمپ میں پیش آیا جہاں34آر آر سے وابستہ ابھیشیک رائے کمار نے سروس رائفل سے اپنا کام تمام کیا۔

حکام نے کہا کہ ابھیشیک موقع پر ہی دم توڑ بیٹھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ معلوم کیا جانا باقی ہے کہ ابھیشیک نے یہ انتہائی اقدام کیوں اٹھایا۔

یہ واقعہ راجیہ سبھا میں اس سرکاری اعتراف کے ایک ہفتے بعد پیش آیا کہ فورسز اہلکاروں کی خود کشی کے واقعات میں گذشتہ تین برس سے اضافہ ہوا ہے۔