تازہ ترین

برفباری سے سرینگر ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک متاثر

12 جنوری 2019 (52 : 12 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/وادی کشمیر میں برفباری کے نتیجے میں سنیچر کو سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک میں خلل پڑا۔

حکام نے کہا کہ برفباری کے نتیجے میں ہوائی اڈے پر روشنی میں کافی کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے فضائی ٹریفک متاثر ہوا۔

حکام کے مطابق آج صبح سے سرینگر ہوائی اڈے پر تین پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ کئی میں تاخیر ہوئی۔

آج صبح سے وادی کشمیر میں تازہ برفباری جاری ہے تاہم محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اتوار سے موسم میں خوشگوار تبدیلی متوقع ہے۔