تازہ برفباری کے بعد کشمیر شاہراہ پر ٹریفک معطل

12 جنوری 2019 (51 : 11 AM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/تازہ برفباری کے بعد سنیچر کو سرینگر ۔جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل معطل کی گئی۔

حکام نے کہا کہ کہ مذکورہ شاہراہ پر جواہر ٹنل کے آر پار بھاری برفباری کے بعد گاڑیوں کی نقل و حرکت روک دی گئی۔

ٹریفک پولیس نے کشمیر شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایسا بھاری برفباری کی وجہ سے کیا گیا۔

آج صبح سے وادی کے اطراف و اکناف میں برفباری ہورہی ہے تاہم محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اتوار سے موسم میں خوشگوار تبدیلی متوقع ہے۔

 

تازہ ترین