تازہ ترین

جیلوں میں محبوسین کے ساتھ رواغیرانسانی سلوک

آبی گذر میں نماز جمعہ کے بعد مشترکہ مزاحمتی قیادت کا پرامن احتجاج

12 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 سرینگر//ریاست اور ریاست سے باہر کی جیلوں میں مقید کشمیری محبوسین کے ساتھ غیر انسانی، غیر اخلاقی اور غیر قانونی سلوک روا رکھنے کیخلاف مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے جمعہ کو آبی گزر سرینگر میںپرامن احتجاج کیا گیا۔احتجاج کے دوران شرکاء نے ہاتھوں میں بینراُٹھا رکھے تھے جن میں جیلوں میں نظربندوں کے ساتھ نارواسلوک کو بند کرنے اور آزادی کے حق میں نعرے درج تھے۔احتجاج میں شوکت احمد بخشی، محمد رفیق اویسی، غلام نبی زکی، محمد یوسف نقاش، نور محمد کلوال، عبدالرشید اونتو، شیخ عبدالرشید، بلال صدیقی، جعفر کشمیری، مولوی بشیر احمد عرفانی، غلام حسن میر، پروفیسر جاوید، مشتاق اجمل، محمد یٰسین عطائی، سید محمد شفیع، غلام نبی نجار، محمد صدیق گورو، عبدالمجید وانی، خواجہ فردوس، مبشر اقبال، عبدالمجید وانی، جاوید احمد بٹ، ارشد حسین بٹ، جاوید احمد زرگر، محمد شفیع میر، امتیاز احمد شاہ، محمد مقبول ماگامی، عبدالرشید لون سمیت درجنوں دیگر کارکنان نے شرکت کی۔