پردیش کانگریس ضلع صدور کی میٹنگ

اقتدار کی خاطر عوام کو دھوکہ نہیں دیا: میر

12 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 سرینگر//کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے کہا ہے کہ کانگریس نے ہمیشہ جموں وکشمیر عوام کے احساسات وجذبات کی قدر کی ہے ۔سرینگر میں ضلع صدور کی میٹنگ میں کونسلروں اور مہیلا کانگریس کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے غلام احمد میر نے کہاکہ کانگریس نے اقتدار کی خاطر کبھی عوام کو دھوکہ نہیں دیا اور تینوں خطوں کے عوام کو پارٹی کی پالیسیوں پر مکمل اعتمادہے ۔انہوں نے پارٹی عہدیداراں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ریاست میں آئندہ اسمبلی وپارلیمانی انتخابات کے حوالے سے متحرک ہوجائیں اور پارٹی کو واضح اکثریت کے ساتھ فتح سے ہم کنار کرانے میں لوگوں سے قریبی رابط بنائیں ۔انہوں نے پی ڈی پی ۔بھاجپا دور اقتدار کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ دونوں جماعتوں نے اقتدار کی خاطر ریاستی عوام کو گمراہ کیا اور عوام کے جذبات کا وقت وقت پر استحصال کیا ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ریاست کے تینوں خطوں  جموں ،کشمیر اور لداخ میں یکساں طور تعمیر وترقی کیلئے پُر عزم ہے ۔انہوں نے پارٹی عہدیداراں اور کارکنوں کو بی جے پی ،آر ایس ایس کی استحصالی سیاست سے خبردار رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا اقتدار کی خاطر اور انتخابی فائدے کیلئے کسی بھی حد تک عوام کو گمراہ کرنے کیلئے جاسکتی ہے ۔
 

تازہ ترین