تازہ ترین

بھوانی نوشہرہ میں بیداری کیمپ کاانعقاد

12 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
 
نوشہرہ//تحصیل سروس لیگل کمیٹی نوشہرہ کے زیراہتمام سرحدی گائوں بھوانی میں بیداری کیمپ کاانعقاد کیاگیاجس میں سب جج نوشہرہ محترمہ رجنی شرمانے لوگوں کوسرکاری سکیموں کی جانکاری فراہم کی۔اس دوران بیداری کیمپ میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل سروس لیگل کمیٹی نوشہرہ کی چیئرمین وسب جج نوشہرہ رجنی شرمانے کہاکہ آفت سماوی کے مارے ہوئے یتیم وبے سہاراورستائے ہوئے لوگوں کوعدالتوں میں مفت قانونی امداددی جاتی ہے جس کاوہ فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرکارکی طرف سے غریب لوگوں کے لئے مختلف قسم کی سکیمیں تشکیل دی گئی ہے جن کالوگوں کوفائدہ اٹھاناچاہیئے۔اس موقعہ پر سینئروکیل ہائی کورٹ ایڈوکیٹ آدرش شرماسمیت کئی وکلاء نے لوگوں کوسرکارکی طرف سے عدالتوں میں لاگوکی گئی سکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔