تازہ ترین

میونسپل کمیٹی بانہال کے صدر اور نائب صدر کی حلف برداری ہوئی

12 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

محمد تسکین
  بانہال // بانہال میں نومنتخب صدر میونسپل کمیٹی بانہال فاروق احمد وانی اور نائب صدر اشوک کمار شرما کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ بانہال نے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ میونسپل کمیٹی بانہال کے لئے کانگریس جماعت سے منتخب ہوئے میونسپل کمیٹی صدر فاروق احمد وانی اور نائب صدر اشوک کمار شرما کو جمعہ کے روز ٹاون ہال بانہال میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ ضمیر احمد نے حلف دلایا گیا۔ بانہال میونسپل کمیٹی سات وارڈوں پر مشتمل ہے اور تمام سات کانگریس کی ٹکٹ پر جیتے ہیں۔ حلف برداری کی اس تقریب میں ایس ڈی ایم بانہال کے علاوہ  تحصیلدار بانہال جاوید احمد ، سابق ممبر اسمبلی بانہال وقار رسول ، بیوپار منڈل صدر بانہال شمس الدین راہی ، زونل ایجوکیشن آفیسر بانہال محمد سلیم شاہ کے علاوہ ایس ایچ او بانہال محمد اعجاز وانی مقامی دوکاندار اور دیگر ذی عزت شہری موجود تھے ۔اس موقعہ پر میونسپل کمیٹی کے صدر فاروق احمد نے حلف برادری کی تقریب کے دوران اس بات کا عہد کیا کہ وہ اْن پر سونپی گئی ذمہ داری اور فرائض کوایمانداری سے نبھائیں گے اور قصبہ کے تمام وارڈوں کی برابر تعمیر و ترقی کے وعدہ بند ہیں ۔ اس موقعہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے فاروق احمد وانی نے کہا کہ وہ قصبے میں روزانہ پیدل چلنے والے سینکڑوں لوگوں کی راحت کیلئے وہ بیوپار منڈل بانہال سے تعاون کی اپیل کریں گے -اْنہوں نے کہا کہ قصبہ کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کی مشکلات کے کام میونسپل کمیٹی بانہال کی ترجیحات میں شامل رہیں گے اور یہ اس کیلئے کسی بھی قسم کا کوئی بھید بھاو نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شہری حقوق اور راحت رسانی کیلئے پوری ٹیم اور مارکیٹ کے  ذمہ داروں کے ہمراہ کام کرینگے تاکہ قصبہ کو جازب نظر بنایا جائے۔