تازہ ترین

جی پی فنڈ اکائونٹس کی دیکھ ریکھ پر زور

10 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر// چیف اکائونٹس آفیسر ضلع فنڈ آفس سرینگر نے آج ایسے تمام افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ متعلقہ اسسٹنٹوںکو تعینات کرکے جی پی فنڈ اکائونٹس کی دیکھ ریکھ کو یقینی بنائیں۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ کی طرف سے جاری ہدایات کے تحت ایسے تمام ڈی ڈی اوز جن کے جی پی فنڈ کھاتوں کی اُن کے دفاتر میں دیکھ ریکھ کی جارہی ہے ،سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اسسٹنٹوں کو تعینات کرکے سال2018ء کے پہلے اوردوسرے سہ ماہی کے لئے جی پی فنڈ کریڈٹ اورڈیبٹ کھاتوں کی اپریل2018ء سے ستمبر2018 تک اور مارچ 2018سے ستمبر2018تک کریڈیٹس کھاتوں کی تجدید کو یقینی بنائیں۔