تازہ ترین

کے سی سی اینڈ آئی عہدیدار انکم ٹکس کمشنر سے ملاقی

جانکاری کیمپوں کا اہتمام کیاجائیگا: کمشنر

8 جنوری 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر // کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے سوموار کوجوائنٹ کمشنر انکم ٹیکس راجیش کمار مدن لعل اور ڈپٹی کمشنر انکم ٹیکس بشیر احمد بٹ سے ملاقات کی ۔چیمبر کے صدر شیخ عاشق احمد نے ریاست کی اقتصادی صورتحال کو درپیش مسائل اور انکم ٹیکس محکمہ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی سی اور محکمہ انکم ٹیکس لوگوں کے درمیان پل کا کام کرے تاکہ ٹیکس کے حوالے سے لوگوں اور تاجر برادری کے مسائل کا حل نکل سکے ۔ راجیش کمار مدن لعل نے کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس کے سی سی اینڈ آئی کے ساتھ بیداری کے پروگرام شروع کر ے گا تاکہ تاجر برادی کو ٹیکس کے حوالے سے مکمل جانکاری مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تاجروں کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری رکھے گا تاکہ انہیں آنے والے دنوں میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کے افسران یہاں کے حالات کے بارے میں واقف ہیں اور تاجر طبقہ کا محکمہ کے ساتھ تال میل ہی مشکلات کو حل کرنے کا واحد ذریعہ ہے ۔