تازہ ترین

مزید خبرں

7 دسمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سماجی کارکن حسان بابر نہرو

۔3 ماہ کی نظر بندی کے بعد رہا

 اسحق عارف 
ڈوڈہ//خطہ چناب کے معروف سماجی کارکن ایڈوکیٹ حسان بابر نہرو کو تین ماہ کی نظر بندی کے بعد جموں سے رہا کر دیا گیا ہے۔جواں سال وکیل کو تین ماہ قبل ریاستی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا اور مسلسل تین ماہ کی نظر بندی کے بعد اب اُنہیں رہا کر دیا گیا ہے۔ ایڈوکیٹ حسان بابر کو پہلی بار 2010میں گرفتار کیا گیا تھا جب کہ دوسری بار انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں،طبی اداروں میں ڈاکٹروں کی کمی اور بجلی کی عدمِ دستیابی کے خلاف احتجاج کرنے کے جرم میں 2016میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرنے کے بعد اُن کے خلاف اب تک درجنوں مقدمات درج کئے گئے ہیں اور متعدد بار اُنہیں گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں نظر بند رکھا گیا۔مختلف سیاسی و سماجی کارکنان نے نوجوان ایڈوکیٹ کی رہائی کا خیر مقدم کیا ہے جن میں پی ڈی پی کے ضلع صدر شہاب الحق بٹ،انسانی حقوق کارکن عبدالقیوم زرگر،،معروف قانون دان،مصنف اور ہندو و پاک درپردہ ڈپلومیسی کے سرگرم کارکن ایڈوکیٹ امتیاز میر،غلام حسن پانپوری،شاد مسگر،محبوب احمد ٹاک،ڈکٹر بشارت فریدی،ایڈوکیٹ سید محمد حنیف ھاشمی اور پی ڈی پی رہنماء مرزا مظفر حسین بیگ شامل ہیں۔اپنے الگ الگ بیانات میں اُنہوں نے کہا ہے کہ نوجوان وکیل ایک سرمایا ہے اور اُمید ہے کہ جرمِ بے گناہی میں پابندِ سلاسل نہ کیا جائے گا۔
 
 

پنچایتی انتخابات 

از سر نو ووٹ شماری کی مانگ

بھدرواہ میں تین پٹیشنیں دائر 

نصیر احمدکھوڑا
ڈوڈہ //اپیلیٹ اتھارٹی ڈوڈہ نے تین انتخابی پٹیشنوں کو قبول کر لیا ہے جن میں بھدرواہ بلاک کے متعلقہ پنچایتوں میں ہوئی ووٹ شماری کو چیلنج کیا گیا تھا اور سر نو ووٹ شماری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔پنچایت انتخابات میں ہارے ہوئے تین امیدواروں چنوت پنچایت کے خالد خان ، چکا پنچایت کے غلام حسین ڈار اور دھریجہ پنچایت کی رافعہ بیگم نے ضلع الیکشن افسر کے پاس اپنی اپنی شکایت دائر کی ہے اور اپیلیٹ اتھارٹی کے پاس بھی الیکشن پٹشن دائر کی ہے،جسے قبول کیا گیا ہے۔ان تینوں شکست خوردہ امیدواروں نے بذریعہ ایڈوکیٹ محمد ماجد الگ الگ پیٹشنیں دائر کی ہیں،جنھوں نے منجانب مدعیان متعدد وجوہات پر ان پنچایتوں میں دوبارہ ووٹ شماری کرنے کی عرضداشت کی ہے ۔ان امیدواروں نے تین روز قبل تحریری شکایات بھی دائر کی ہیں۔
 
 
 

پوچھال میں بیداری کیمپ کا اہتمام 

سرکاری اسکیموں سے استفادہ کرنے کی تلقین 

عظمیٰ نیوز 
کشتواڑ//جے اینڈ کے ایس سی، ایس ٹی، او بی سی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر آر کے بھٹ کی ہدایت کے تحت ضلع کے پوچھال علاقہ میںیک روزہ بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔کیمپ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد بشمول سرپنچ، پنچ ،خواتین ،نوجوان ،میڈیا اہلکاروں ، سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔کارپوریشن کے ضلع منیجر ایم اے زرگر نے ضلع کشتواڑ میں کارپوریشن کی جانب سے چلائی جا رہی سکیموں کی جانکاری دی اور اس کے تحت مختلف ٹریڈوں میں استفادہ لینے پر زور دیا۔انہوں نے کارپوریشن کی جانب سے لانچ کی گئی متعدد سکیموںکے تحت زیادہ سے زیادہ فائدہ لینے کے لئے رعایتی شرحوں پر قرضہ لے کر آمدن بخش یونٹ قائم کرنے کی اپیل کی ۔ضلع منیجر نے ڈی بی ٹی سکیموں کے تحت ادائیگی جاری کرنے کی اتھارٹی لیٹر بھی سونپی۔
 
 
 
 

بٹھوئی پنچایت سے نوجوان سرپنچ کامیاب

زاہد ملک
مہور//مہور کے بٹھوئی گاؤں میں دو پنچایتیں تھیں ایک پنچایت بٹھوئی اے اور بٹھوئی بی۔بٹھوئی اے میں نوجوان امیدوار نثار احمد نے جیت حاصل کر لی جس نے 351 ووٹ حاصل کر کے جیت حاصل کر لی۔واضع رہے اس پنچایت میں تمام امید وار ٹکر میں تھے جس میں سے نثار احمد نے بازی مار لی۔اسی طرح بٹھوئی بی سے محمد شفیع نے جیت حاصل کی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ محمد شفیع اس سے قبل بھی سرپنچ رہے ہے۔یاد رہے کہ مہور میں 4 دسمبر کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔جیت حاصل کرنے کے بعد بٹھوئی اے اور بی دونوں سرپنچوں نے لوگوں کو یقین دلایا وہ اپنی پنچایتوں کو ترقی کی طرف لے جائیں گے اور لوگوں کے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچائے گے۔
 
 

بلاک مرمت میں کانگریس کا پلڑا بھاری

۔13 میں سے کانگریس کے 11 سرپنچوں کی کامیابی کا دعویٰ

نصیر احمد کھوڑا
دوڈہ //بلاک مرمت میں کانگریس نے پنچایتی انتخاب میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے بلاک کے کل 13 میں سے 11سرپنچوں اور 70 پنچوں کی کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔کانگریس کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پنچایت پربل میں پرویز احمد نے 6پنچوں کے ہمراہ کامیابی حاصل کی۔ خطیب جرال نے پنچایت اپر بہووٹ میں 7پنچوں کے ہمراہ کامیابی حاصل کی۔لہر سنگھ نے سرپنچ ہمبل بی میں فتح حاصل کی۔پنچایت صدارق لوبار میںسرپنچ عاشق حسین نے6 پنچوں کے ہمراہ کامیابی حاصل کی۔نثار احمد نے6پنچوں کے ہمراہ کامیابی حاصل کی،یوسف وانی نے پنچایت منگوٹہ ۔ اے میں  7پنچوں کے ہمراہ کامیابی حاصل کی،سبھاش نے پنچایت سویٹ میں 7پنچوں کے ہمراہ کامیابی حاصل کی،فوزیہ پروین سرپنچ نے پنچایت روٹ میں 4پنچوں کے ہمراہ کامیابی حاصل کی،غلام حسن نے پنچایت لوگو بیہوٹہ میں  6پنچوں کے ہمراہ کامیابی حاصل کی۔راج کمار نے بطور سرپنچ 7پنچوں کے ہمراہ کامیابی حاصل کی۔
    

ملاڑ،کشتواڑ میں ایکتا میٹنگ کا اہتمام 

کشتواڑ// لوگوں میں آپسی روا داری کے جذبہ کو استحکام بخشنے کے لئے انڈین آرمی کی جانب سے ضلع کے ملاڑ علاقہ میں ایکتا میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ،جس کا مقصد ضلع میں امن و خوشحالی کو فروغ دینا تھا۔ہمارے ملک کا کثرت میں وحدت ایک خصوصیت ہے جس نے تمام مذاہب کو اکٹھا انسانیت کے رشتہ میں باندھ کر رکھا ہے۔اس ایوئینٹ سے مقامی لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے اور اتحاد و بھائی چارے کا پیغام دینے کیلئے ایک عظیم پلیٹ فارم مہیا ہوا ہے۔اجلاس میں کل ملا کر 37مقامی لوگوں نے شرکت کی۔مقامی لوگوں اور کیمونٹی لیڈروں نے فوج کی اس پہل کی ستائش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ فوج کی اس پہل سے خطہ میں آپسی روا راادی کو فروغ حاصل ہوگا۔اس ایونٹ سے لوگوں کو روایتی بھائی چارہ اور مل جُل کر رہنے کی روایت برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔
 
 

کشتواڑ میں JKREGP لانچ کرنے کیلئے بینک متحرک

کشتواڑ//ضلع میں جے اینڈ کے رورل ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام لانچ کرنے کے لئے مقامی بینکوں کے سربراہوں نے منعقدہ ایک اجلاس میں طریقہ کار واضع کیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ لیا گیا کہ سٹیک ہولڈروں کو نئی لانچ شدہ سیلف ایمپلائمنٹ سکیم سے واقف کرنے کے لئے جامع مہم شروع کی جائے گی۔اجلاس میںضلع کھادی اینڈ ولئیج انڈسٹریز بورڈ افسر محمد اقبال ،ایل ایم ڈی کشتواڑ کے نمائندوں ،جے اینڈ کے بینک کشتواڑ کے کلسٹر ہیڈ، منیجر گرامین بینک کشتواڑ اور ڈول کے علاوہ جموں و کشمیر بینک کے تمام برانچوں کے سربراہوں نے بھی شرکت کی۔