تازہ ترین

نئی بستی ،ٹھاٹھری میں بیداری کیمپ کا اہتمام

7 دسمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

ڈوڈہ //جے اینڈ کے سٹیٹ وومنز ڈیولپمنٹ کارپوریشن (JKSWDC)کی جانب سے خواتین کو سرکار کی مختلف سکیموں کی جانکاری دینے کیلئے بدھ کے روز ضلع کے نئی بستی،ٹھاٹھری میں ایک بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقعہ پر خواتین کو وارڈ ممبر نئی بستی شاہینہ بیگم نے سرکار کی متعدد سکیموں کی جانکاری دی، جو کہ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھی۔ ڈسٹرکٹ منیجر وومن ڈیولپمینٹ کارپوریشن محمد اقبال نے ریاستی وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے لاگو متعدد سکیموں کے بارے میں جانکاری دی جن میں  NMDFC, NBCFDC , NHFDC WEP اور  تعلیمی قرضہ سکیم شامل ہیں،جنھیں خواتین کی اقتصادی حالت میں سدھار لانے کے لئے لانچ کیا گیا ہے۔کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شاہینہ بیگم نے خواتین سے ان سکیموں ،جس پر معمولی سود ہوتا ہے،کا استفادہ لینے کے لئے آگے آنے کی اپیل کی۔انہوںنے بیٹی بچائو ،بیٹی پڑھائو اور سوچھ بھارت ابھیان پر بھی روشنی ڈالی اور شرکا سے زمینی سطح پر خواتین کو ان سکیموں سے متعلق بیداری پیدا کرنے کو کہا۔پروگرام کے اختتام پر شراک میں ریفریشمنٹ بھی تقسیم کیا گیا ۔ کیمپ میں جمشید احمد، بشیر احمد ،عابد علی،  کارپوریشن کے عملہ کے علاوہ مقامی معزز ین نے بھی شرکت کی۔