تازہ ترین

ٹاون ہال پلوامہ میں نعتیہ مُشاعرہ

7 دسمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

پلوامہ/ٹاون ہال پلوامہ میںنوو ادبی کاروان کے اہتمام اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن پلوامہ کے اشتراک سے ایک نعتیہ مشاعرے اور محفلِ رسمِ رونمائی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔محفل کی صدارت نقاد، شاعر اور ترجمہ کار اشرف راوی نے کی جبکہ نادر احسن اور خلیل صاحب ایوان صدارت میں موجود تھے۔اس موقعہ پرچھتری پورہ پلوامہ کے ایک بزرگ گمنام شاعر محمد خلیل کے دو شعری مجموعوں عشقہ جلاو اور لل وُن عشقہ نار کو اِجرا کیا گیا۔کتابوں پر رشید راشد نے ایک مفصل مقالہ پڑھا ۔اس موقعہ پرمشاعرے میں نسرینہ تبسم، شہباز شعبان،اشرف راوی،سید غلام مصطفٰے امید،، نادر احسن ، عبد الرحمٰن فداؔ، عبد الرشید ،حمید اللہ حمید،عبد الغنی عاجز کشمیری، سکندر ارشاد،رشید راشد، مخدومی شازیہ مہجور، ڈاکٹر گلزار، یوسف دلدار، فیاض دلگیر، وانی گوہر جان اور خلیل صاحب اور دئگر شعرا کرام نے  حصہ لیا ۔