تازہ ترین

کنگن میں آوارہ کتے کے حملے میں 2خواتین زخمی

7 دسمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

غلام نبی رینہ
کنگن//کنگن میں ایک آوارہ کتے کے حملے میں دو خواتین زخمی ہوگئی ہیں ۔ تحصیل کنگن کے برن پتھری ٹھیون کنگن میں اس وقت خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا جب ایک آوارہ کتے نے راہ چلتی دو خواتین حاجرہ بیگم(عمر 60سال)اور مریم بیگم(عمر 54 سال) پر حملہ کرکے دونوں کو زخمی کردیا ۔ دونوں خواتین نے شور مچایا جس کے نتیجے میں آس پاس کے لوگ وہاں پہنچ گئے اور مذکورہ خواتین کو کتے کے چنگل سے بچا کر ٹرامہ ہسپتال کنگن پہنچایا ۔ہسپتال ذرائع نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں زخمی خواتین کو علاج و معالجہ کے بعد ہسپتال سے رخصت کیا گیا ۔مقامی لوگوں کے مطابق کنگن اور اس کے ملحقہ علاقوں میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے نتیجے میں بچے ،بزرگ اور خواتین گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کررہے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔