وادی میں26 جنوری تقریبات ،صوبائی کمشنر نے انتظامات کا جائزہ لیا

7 دسمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیرا حمد خان نے وادی کشمیر کے علاوہ لیہہ اورکرگل کے ضلع ترقیاتی کمشنروں کو26جنوری کے سلسلے میں تقریبات کے انعقاد کے لئے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایات دیں۔صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہارجمعرات کو ایک میٹنگ کے دوران دیںجس میں 26جنوری2019 کو انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ وادی میں سب سے بڑی تقریب ایس کے اسٹیڈیم میںمنعقد ہوگی جہاںمہمانِ خصوصی ترنگالہرائیں گے اورمارچ پاسٹ پر سلامی لیں گے۔مارچ پاسٹ میں 14مختلف سکولوں کے طلبأ کے علاوہ فورس ڈیپارٹمنس کی 11ٹکڑیاں حصہ لیں گی۔میٹنگ میں شہنائی وادھن ،پبلک ایڈرس سسٹم،ریفرشمنٹ نشستوںکی ترتیب،ثقافتی وتمدنی پرگراموں کے انعقاد،سی سی ٹی وی کیمروں کو نصب کرنے اور بجلی وپانی کی دستیابی کے علاوہ ٹرانسپورٹیشن اورفائر ٹینڈرس کو تیاری کی حالت میں رکھنے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران صوبائی کمشنر کو متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنر وں نے احسن اور پرامن انعقاد کے لئے کئے جارہے انتظامات کے بارے میں جانکاری دی۔صوبائی کمشنر نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو تقریب میں نئے منتخب ہوئے بلدیاتی ممبران اور سرپنچوں اور پنچوں کو سب ڈویژنل سطح پر بھی تقریبات منانے کی ہدایت دی تاکہ مقامی آبادی کی شرکت بھی یقینی بن سکے۔

تازہ ترین