تازہ ترین

سوپوراورترال میں آتشزدگی وارداتیں

۔2دوکانات سازوسامان سمیت خاکستر

7 دسمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سوپور+سرینگر/غلام محمد//سوپوراورترال میں بدھ اورجمعرات کی درمیانی رات کوآتشزدگی وارداتوں کے دوران 2دُکانات مکمل طورپرخاکسرہوگئے۔سوپورکے خانقاہ معلی علاقہ میں گزشتہ رات تقریباًایک بجے ایک دوکان سے آگ نمودارہوئی ۔مقامی لوگوں نے بتایاکہ آگ فیاض احمدکی دکان سے نمودارہوئی ۔اس دوران فائرسروس محکمہ کے اہلکارگاڑی لیکریہاں پہنچے اوراُنہو ں نے آگ بجھانے کی کارروائی عمل میں لائی تاہم تب تک سب کچھ خاکستر ہوچکا تھا۔اس دوران جنوبی قصبہ ترال میں 5اور6دسمبرکی درمیانی رات کو ترال قصبہ میں ایک ریڈی میڈملبوسات کی دکان میں آگ نمودارہوئی ۔ آتشزدگی کی اس واردات کے نتیجے میں طارق احمدشیخ نامی نوجوان تاجرکی دوکان سازوسامان سمیت خاکستر ہوگئی۔