تازہ ترین

پینے کے پانی کی عدم دستیابی

ہامرے پٹن میں احتجاجی دھرنا ، ٹریفک کی نقل و حمل متاثر

7 دسمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

فیاض بخاری
بارہمولہ // ضلع بارہمولہ کے ہامرے پٹن کے باشندوں نے جمعرات کو سرینگر مظفر آباد شاہراہ پر پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا ۔اس دوران شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی متاثر ہوئی۔ احتجاجی مظاہرین نے محکمہ پی ایچ ای پر الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ علاقہ پچھلے کئی ہفتوں سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہے اور وہ ندی نالوں کا گندہ پانی پینے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اگر چہ لوگوں نے کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ کو مطلع کیا تاہم انہوں نے اس معاملے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جس کے نتیجے میں عوام کوسخت مشکلات درپیش ہیں ۔مظاہرین نے گورنر انتظامیہ اورمتعلقہ محکمہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں جلد از جلد پینے کاصاف پانی فرہم کرنے کیلئے ا قدامات کئے جائیں۔اس دوران تحصیلدار پٹن معین اظہر ککرو کے ہمراہ ڈی ایس پی ظفر احمد جائے واقع پر پہنچے اور مظاہرین کو یقین دہانہ کرائی جس کے بعد مظاہرین پُر امن طور منتشر ہوئے اورٹریفک بھی بحال ہوا۔