نوجوانوں پر سیفٹی ایکٹ کا نفاذمذموم

سرکار عوام وخوف پھیلانے کیلئے کوشاں؛صحرائی

7 دسمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 سرینگر//تحریک حریت چیرمین محمد اشرف صحرائی نے محمد الطاف میر، ارشاد احمد ماگرے، عمر نذیر بٹ ساکنان زالورہ، اشفاق احمد ملہ، وقاص احمد ملہ ، محمد اشرف ڈار ساکنان شیخ محلہ سوپور پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائدکرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جوانوں کی پکڑ دھکڑ کا مقصد عوام میں خوف ودہشت پھیلانا ہے اور آئے روز جوانوں کو گرفتار کیا جاتا ہے اور پھر پبلک سیفٹی ایکٹ لگاکر وادی سے باہر کی جیلوں میں منتقل کیا جاتا ہے۔ مذکورہ جوانوں کو ایک ماہ قبل اپنے گھروں سے گرفتار کرکے تھانوں میں بند رکھا گیا اور اب ایک ماہ کے بعد اُن پر پی ایس اے لگاکر ہیرا نگر جیل منتقل کیا گیا۔ چیرمین نے کہا کہ ان گرفتاریوں سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا، بلکہ اس ماحول میں مزید خرابی ہوگی۔
 

تازہ ترین