تازہ ترین

مسئلہ کشمیر پرسمجھوتہ خار ج ازامکان : پاکستان

7 دسمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر//پاکستان نے مسئلہ کشمیر کسی بھی سمجھوتہ کو خار ج ازامکان قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ چین نے کشمیر کو سفید رنگ میں ظاہرکیا جب کہ چینی سرکاری ٹی وی نے تسلیم شدہ نقشہ استعمال کیا ۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ یہ بات ذہن سے نکال دینی چاہیے کہ کرتار پورکی وجہ سے کشمیر کا معاملہ پیچھے چلا جائے گا۔ اسلام آباد میں پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجی پالیسی کاحصہ ہے اور اس پر کسی بھی طرح کا سمجھوتہ خار ج ازمکان ہے ۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کرے گا اور یہ بات ذہن سے نکال دینی چاہیے کہ کرتار پورکی وجہ سے کشمیر کا معاملہ پیچھے چلا جائے گا۔ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ چینی سرکاری ٹی وی پر کشمیرکو بھارت کا حصہ بنانے کی خبریں غلط ہیں، چین نے معاملے پر پاکستان کو تفصیلات سے آگاہ کیا، چین نے کشمیر کو سفید رنگ میں ظاہرکیا جب کہ چینی سرکاری ٹی وی نے تسلیم شدہ نقشہ استعمال کیا۔ترجمان دفترخارجہ پاکستان نے کہا کہ کرتار پور راہداری ابھی پوری طرح کھلا نہیں، پاکستان تو بھارت سے بات چیت چاہتا ہے، پاکستان سرکریک، کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات پر ’ڈائیلاگ‘ (مذکرات) چاہتا ہے۔ان کا کہناتھا کہ چین کو پاک بھارت بات چیت پرکوئی اعتراض نہیں اور بھارت سے مثبت ردعمل کی امید رکھتے ہیں۔