تازہ ترین

شمالی کشمیر میں کنٹرول لائن پر پاک فوج کی فائرنگ سے فوجی ہلاک

6 دسمبر 2018 (59 : 04 PM)   
(      )

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین جمعرات کو شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں کنٹرول لائن پر گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے دوران ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔یہ واقعہ ضلع کے مژھل سیکٹر میں پیش آگیا۔

سرینگر میں فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا کے مطابق پاکستانی افواج نے مژھل سیکٹر میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ بھارتی افواج نے بھی جوابی کارروائی عمل میں لائی۔ اس دوران بھارت کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ دونوں طرف کی افواج نے مژھل علاقے میں رنگ پائین،تانترے اور خان بستی مقامات پر ایک دوسرے پر گولیاں چلائیں۔

فائرنگ کا ایسا کوئی بھی واقعہ جب کنٹرول لائن یا بین الاقوامی سرحد پر پیش آتا ہے تو بھارت اور پاکستان ، دونوں ایک دوسرے پر2003کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عاید کرتے ہیں۔