تازہ ترین

پمروٹ میں پیر جماعت علی شاہ بخاری کا سالانہ عرس منایا گیا

6 دسمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

بختیار حسین
 سرنکوٹ// پمروٹ میں پیر جماعت علی شاہ بخاری کا سالانہ عرس شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا جہاں پر پیر متو شاہ بخاری درگاہ کے سجادہ نشین ،سید مشتاق احمد بخاری ،پیر حبیب اللہ شاہ بخاری درگاہ کے سجادہ نشین پیر سرفراز شاہ بخاری کی نگرانی میں عرس کا پروگرام کیا گیا۔عرس ہذامیںبھاری تعدادمیں عقیدت مندوں نے شمولیت اختیار کی اورخطہ راجوری پونچھ کہ ہر علاقہ سے عقیدت مندوں اپنی حاضری دی۔ اس موقعہ پر درگاہ پیر متو شاہ بخاری کے سجادہ نشین سید مشتاق احمد شاہ بخاری نے کہا کہ یہ اللہ کے نیک اور برگزیدہ بندے تھے۔ جنھوں نے سیاست میں اپنا قدم رکھا اور پندرہ سال تک ایم ایل اے رہے جبکہ ان کی عوام  دینی خدمات سماج معاشرے بہت بلند تھیں اور پیر جماعت علی شاہ بخاری دینی خدمات کے ساتھ ساتھ غریب پرور بھی تھے۔ کبھی بھی اپنی خیات میں کسی کو تنگ نہیں بلکہ مصیبت سہہ کر دوسروں کے لیے حاضر ہو جاتے تھے۔ اس موقع پر لنگر پر دعا کی گئی اور تبرک لوگوں میں تقسیم کیا گیا۔