تازہ ترین

مہلوک فوجی اہلکاروجے کمار کوخراج عقیدت پیش کیاگیا

6 دسمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

حسین محتشم
پونچھ//ڈیرہ کی گلی کے مقام پرجنگجوئوں کے  حملے کے دوران جان بحق  ہوئے وجے کمار پھول کی برسی کے موقعہ پرتقریب کااہتمام کیاگیا۔اس دوران تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پونچھ مہمان خصوصی اور ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ مہمان اعزازی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ یہ تقریب بار ایسوسیشن پونچھ، میونسپل کونسل پونچھ اور عوام ونچھ کی باہمی اشتراک سے منعقد کی گئی جس میں مہلوک فوجی اہلکار کے اہل خانہ کے علاوہ جب پونچھ کے معزز شہریوں اور بار ایسوسی ایشن کے ممبران اور عہدید اروں نے شرکت کی۔اس دوران آنجہانی وجے کمارکی یادگار پر پھول مالائیں چڑھاکرانہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقعہ پروجے کمار پھول کی اہلیہ نے خطاب کرتے ہوئے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر ایک نیک انسان تھے جنہوں نے اپنے اصولوں پر اپنی زندگی قربان کر دی۔ انہوں نے اس تقریب میں شامل تمام معزز شہریوں اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے شوہر کی یاد میں یہ تقریب منعقد کی۔ ڈسٹرکٹ سیشن جج پونچھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک اچھے انسان کو ہمیشہ یاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وجے کمارنے ڈیرہ کی گلی میں جنگجوئوں کے حملے میںجان  کانذرانہ پیش کرکے اپنے علاقے کا کا نام روشن کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی ضلع پونچھ کے پہلے شخص تھے جنہوں نے یہاں کے علاقے کو پورے ملک میں متعارف کروایا۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ شہید وجے کمار پھول کی یادگار کے طور پر کسی چوک کو نام دیا جائے یا کسی سرکاری عمارت کو ان کے نام پررکھاجائے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے خطاب کے دورانتمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ آنجہانی وجے کمار پھول کے اصولوں کو اپنائیں اور انہیں کی طرح کی زندگی بسر کریں۔ انہوں نے کہا کہ وجے کمار نے اس سرحدی ضلع میں پڑھ لکھ کر ایک اعلی مقام حاصل کیا تھا وہ یہاں پر نوجوانوں کا اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی تعلیم حاصل کرکے اپنا الگ اور منفرد مقام حاصل کریں۔ اس موقعہ پر بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ محمدزمان، ایڈوکیٹ سنجے رینا، ایڈوکیٹ افتخار علی بزمی اور دیگران نے بھی خطاب کیا۔