تازہ ترین

بانہال والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز

ضلع کی 22ٹیموں کی شرکت متوقع

6 دسمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

محمد تسکین
 رام بن //ضلع کے نوجوانوں میں آپسی روا داری کو فروغ دینے اور ان میں سپورٹس مین شپ کا جذبہ پیدا کرنے کیلئے فوج کی جانب سے ضلع  کے بانہال علاقہ میں آپریشن سدبھاونہ کے تحت شہید لانس نائیک رنجیت سنگھ والی بال ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا ۔ٹورنا منٹ05 دسمبر سے 09 دسمبرتک چلے گا ،جس میںبانہال کی متعدد ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا مقصد مقامی نوجوانوں کے چھپے ٹیلنٹ کو نکھار دینے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔ٹورنا منٹ میں کل ملا کر ضلع رام بن کی 22 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ افتتاحی میچ عابد کلب چملواس اور شاداب سپورٹس کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ اس موقعہ پر مہمان خصوصی نے بانہال کے عوام کی جانب سے یہ ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر فوج کا شکریہ ادا کیا۔ٹوررنامنٹ میں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے سپورٹس مین شپ کا جذبہ دکھایا،جو قابل ستائش تھا ۔مقامی لوگوں نے فوج کی جانب سے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کی کاوشوں کی ستائش کی اور مستقبل میں بھی ایسے ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا