تازہ ترین

پنچایتی انتخابات میں فاتح امیدواروں کی پذیرائی

بیشتر امیدوار کانگریس کی حمایت سے کامیاب : نریش گپتا

6 دسمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نصیر احمد کھوڑا
ڈوڈہ //ایم ایل سی نریش گپتا نے گاٹھا، چکا اور سارنا پنچایت انتخاب کے تمام فاتحین کی پذیرائی کی ہے۔ایک پریس بیان میں انہوں نے بلاک اور بھالہ کے پنچایت انتخابات میں کامیاب سرپنچوں اور پنچوں کو کانگریس کی جانب سے بھی سراہنا کہا کہ عنقریب ہی ہم اس سلسلہ میں کانگریس او کانگریس کی حمایت سے کامیاب ہوئے ڈوڈہ اور کشتواڑ بلاکوں میںتمام منتخبہ سرپنچوں اور پنچوں کی عزت افزائی کے لئے بلاک سطح پر تقاریب منعقد کریں گے۔علاوہ ازیں ، انہوںنے کہا کہ ان تقاریب میں پارٹی کے سینئر لیڈران جی ایم سروڑی، عبدالمجید وانی،محمد شریف نیاز، اشوک ڈوگرہ، غلام حیدر شیخ ،شام لعل بھگت، مصطفی آزاد، اسلم گونی ،جاوید آزاد ،مجیب شیخ ،مہندر سنگھ ،محبوب آزاد و دیگران بھی شرکت کریں گے۔